جرگے کی کوششیں رنگ لی آئیں، 35 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

ضلع خیبر کے جرگے کی کوششوں سے حاجی عربستان شینواری اور حاجی نادر خان شینواری خاندانوں کے افراد آپس میں بغل گیر ہوئے گئے۔

پشاور : حاجی یارباب آفریدی بورڈ گل آباد کے حجرے میں جرگہ مشران کی کوششوں سے لنڈی کوتل شینواری میر دادخیل قوم کے دو خاندانوں ملک نادر خان شینواری حاجی عربستان شینواری کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی اور دونوں فریقین آپس میں بغل گیر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک نادر خان شینواری اور حاجی عربستان شینواری خاندان کے درمیان صلح کی اس تقریب کے موقع پر سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری، ڈی پی او خیبر محمد عمران، ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مفتی اعجاز شینواری، ملک وارث خان آفریدی، ملک دریا خان آفریدی، ملک عبدالرزاق آفریدی، ملک خالد خان آفریدی، ملک پرویز شینواری، ملک سام الد ین  شینواری، جرگہ ثالثان حاجی یارباب آفریدی، حاجی شاکر آفریدی، حاجی آختر نظیر آفریدی، حاجی صداقت شینواری، حاجی مرزا ، حاجی سلام ، ایس ایچ او لنڈی کوتل اکبر آفریدی ، سب انسپکٹر عشرت شینواری ، ایڈیشنل ایس ایچ او فضل رحمان آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ او ملک زینت آفریدی سمیت قومی مشران ملکان اور عمائدین شہر بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا حکومت اور گورنر میں ٹھن گئی، غلام علی نے بڑی دھمکی دے ڈالی

جرگے کے ثالثین نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ثالثان اور عمائدین کی موجودگی میں حاجی عربستان شینواری اور حاجی نادر خان شینواری خاندانوں کے افراد آپس میں بغل گیر ہوئے گئے ہیں، ایک دوسرے کو دل سے معاف کیا اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فریقین نے جرگہ ثالثان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور دونوں اطراف سے صلح کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا ، دونوں اپنی اپنی ضد ، انا اور ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، جس کی بدولت جرگہ ممبران نے خلوص دل سے طویل جدوجہد کے بعد فریقین کی دشمنی کو دائمی دوستی میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ڈی پی او خیبر نے بھی جرگے کی کوششوں سے فریقین کے مابین صلح کرانے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اختلافات اور دشمنی کے ماحول میں زندگی ناخوشگوار ہوتی ہے اور امن و سلامتی کے ماحول میں انسانی معاشرہ خوشحال ہوتا ہے اورترقی کرتا ہے.

فریقین کے درمیان صلح کے موقع پر سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی پیر نورالحق قادری نے خصوصی خطاب کیا اور بعد میں دونوں فریقین کو آپس میں بغل گیر کرایا اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کی تلقین کی۔ علاقے کے عوام نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرانے پر سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی پیر نورالحق قادری اور جرگہ مشران کے کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر