سال رواں کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ

رواں سال 2022 کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 673 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قدر مزید 2 پیسے بڑھ گئی جبکہ سونے کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 100 روپے کا ہوگیا

رواں سال 2022 کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

رواں سال 2022 کے آخری کاروباری روز کے دوران  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 673 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ ڈالر  کی قدر مزید 2 پیسے بڑھ گئی جبکہ فی تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

دیوالیہ کے خطرات؟ زرمبادلہ کے ذخائر صرف ایک  ماہ کے درآمدی بل کے قابل رہ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ حصص بازار کا 100انڈیکس673 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرکے 40 ہزار420 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج ایک اعشاریہ 69 فیصد اضافہ ہوا ۔

رواں سال 2022 کے آخری کاروباری ہفتے کے پہلے دن بروز پیر کو حصص بازارکا 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار155 کی سطح پر پہنچا تھا تاہم دوسرے روز 352 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 802  کی سطح پر آگیا تھا ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بروز بدھ کو ملک کی غیرمستحکم  سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور100 انڈیکس 523 پوائنٹس کمی سے39 ہزار 279  پر بند ہواتھا ۔

رواں سال 2022 کے آخری کاروباری ہفتے کےچوتھے دن بروز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیاتھا۔ حصص بازار کا 100انڈیکس467 پوائنٹس کا اضافے سے 39 ہزار747 پر بند ہواتھا۔

دوسری جانب 2022 کے آخری کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر  226 روپے 43 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  انٹر بینک میں ایک ڈالر 2 پیسے اضافے سے 226 روپے 43 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ایک ڈالر 236 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

سال کے آخری کاروباری  روز  سونے کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی سطح پر بھی آیا  اور سونا فی تولہ 1500 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

مقامی  صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ تحاریر