عمران خان کے دورہ سندھ سے متعلق مقامی قیادت کو اہداف سونپ دیئے گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے، اسد عمر نے مقامی قیادت کو اہداف سونپ دیئے جبکہ کراچی میں بھی بھر پور عوامی مہم چلانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مقامی قیادت کو اہداف سونپ دیئے گئے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدور آفتاب صدیقی، سدرہ عمران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم شیر زمان شریک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کا 5 ارب کی امداد میں ایک ارب روپیہ سندھ میں لگانے کا اعلان
سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کی زیرِ قیادت کراچی ڈویژن کے ٹاؤنز کے صدور نے بھی شرکت کی ۔
تحریک انصاف کے اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورسندھ کی میں سیاسی سرگرمیوں کے متعلق بات چیت ہوئی ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کراچی شہر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اہداف مقرر کردیئے گئے ۔
پارٹی کی مرکزی قیادت نے کراچی کے مقامی رہنماؤں کو شہر قائد میں عوامی رابطہ مہم کے انعقاد کی غرض سے مختلف اہداف سونپ دئیے ہیں۔ اسد عمر بھی کراچی میں عوامی مہم میں شریک ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت عمران خان پر تشدد میں ملوث ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
تحریک انصاف کراچی کے رہنماؤں نے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے شہر میں عوامی مہم میں شریک ہونے کی درخواست کی جس پر انہوں نے کراچی مہم میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔









