نئے سال میں بھی سنبھال نہ پائیں، اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، ڈالر اور سونا مزید مہنگا
سال نو کےپہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 630 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ فی تولہ سونا ایک لاکھ 87 ہزار 700 ہوگیا

سال نو کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونے مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔
سال نو کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ انٹربینک میں پہلے کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 51 کی قدر میں پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
دیوالیہ کے خطرات؟ زرمبادلہ کے ذخائر صرف ایک ماہ کے درآمدی بل کے قابل رہ گئے
پاکستان اسٹاک میں آج منفی رجحان دیکھا گیا۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار630 پر بند ہوا۔ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کی کمی سے 6 ہزار 508 ارب روپے ہوگئی ۔
گزشتہ روزکاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار815 پر بند بند ہوا تھا ۔
آج کرنسی مارکیٹ میں سال کے پہلے سیشن میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 94 پیسے کا ہوگیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 236 روپے ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/P1d962EV1r pic.twitter.com/Di8tmCmMsA
— SBP (@StateBank_Pak) January 3, 2023
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 60.37، اماراتی درہم 61.78، کویتی دینار 740.98، عمانی ریال 589.46، بحرینی دینار 601.91 اور قطری ریال کی قدر 61.91 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270.90 اور یورو کی قدر 239.59 روپے رہی۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 233.2 اور قیمت فروخت 235.5 رہی۔
پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں بھی بے انتہا اضافہ دیکھا گیا ۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔