اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے میئر کراچی کیلیے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کردی
کراچی میں کچھ توازن پیدا کریں،میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم، اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کا حل صرف جماعت اسلامی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے میئر کراچی کیلیے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کردی۔
اداکارہ نے جماعت اسلامی کو کراچی کے مسئلے کا حل بھی قرار دےد یا۔
یہ بھی پڑھیے
ازیکا ڈینیئل کی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف
ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
کراچی میں بلدیاتی الیکشن قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے سیاسی رجحانات کا اظہار کررہے ہیں۔
Bring some balance in #Karachi
Hafiz Naeem for Mayor Karachi.#KarachiKaHal_Sirf_JI— Azekah Daniel (@azekahdaniel1) January 10, 2023
اداکارہ ازیکا ڈینیئل یوں تو تحریک انصاف کی پرزور حامی رہی ہیں لیکن کراچی کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کو سمجھتی ہیں۔اداکارہ نے میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو موزوں امیدوار قرار دے دیا۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” کراچی میں کچھ توازن پیدا کریں،میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم“۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کا حل صرف جماعت اسلامی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔