ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے متحد، مصطفیٰ کمال کا متحدہ میں ہجرت کا اعلان
چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال متحدہ قومی موومنٹ پیارے ہوگئے جبکہ فاروق ستار کی بحالی کمیٹی بھی ان کے ہمراہ ایک پیچ پر اکٹھے ہوگئی، امین الحق نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، فاروق ستار نے کہا کہ انضمام کا عمل مکمل ہوگیا ،خالد مقبول صدیقی نے انضام کے عمل کو مشترکہ کوشش قرار دیا
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی بالآخر ایک پیچ پر اکھٹے ہوئے گئے۔ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی بہادر آباد آمد پر عامر خان اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے ہجرت کرکے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شمولیت اختیار کرلی جبکہ فاروق ستار کی ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی بھی ان کے ہمراہ ایک پیچ پر اکٹھے ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایم کیو ایم لندن کے بعد فاروق ستار نے بھی بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا نعرہ لگا دیا
ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر میں تینوں جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پی ایس پی کے سربراہ مصطفی ٰ کمال نے اپنی پارٹی ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔
پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی اپنے ساتھیوں سمیت ایک اور ہجرت کرنے آئے ہیں اور یہ ہجرت پاک سر زمین پارٹی سے متحدہ قومی موومنٹ تک ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے سب کی مشترکہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ تمام کارکنوں کا بہادر آباد آنے پر مشکور ہوں۔
ایم کیو ایم پاکستانی کے کنویئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سب نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔ حالات سنگین سے سنگین تر ہو رہے ہیں ، ہم سب کو حالات کی سنگینی کا احساس ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہےمگر 5سال میں شہری علاقوں کے ساتھ رویہ سب کے سامنے ہے۔ یہ داستان 50 سال پرانی ہے۔آج کراچی کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے والے مایوس ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ آج کراچی کی سیاست کا تاریخی دن ہے ۔یہ طے کرلیا گیا کہ انتخابی نشان پتنگ ہوگا ۔پارٹی کا نام ایم کیو ایم پاکستان ہوگا۔ یہ اتحاد مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اپنی پارٹی سے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی جانب ہجرت کی ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تاریخ میں آج کے دن کو اہم لکھا جائے گا، میں مہاجر ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم اپنی ذات کو پیچھے رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں، یہ ہماری ذات کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔ کراچی کو ’’را‘‘ سے اس لیے آزاد نہیں کرایا تھا کہ زرداری اپنی جاگیر سمجھ لیں۔
یہ بھی پڑھیے
متحدہ لندن کابلدیاتی الیکشن کےبائیکاٹ کا اعلان، کراچی میں وال چاکنگ شروع
اپنی جماعت کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے والے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ پیپلزپارٹی 15 سال سے کچھ نہیں کرسکی جبکہ تحریک انصاف بھی کراچی کے لیے کچھ نہیں کرسکی۔
مصطفیٰ کمال نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ نوجوانوں کو ان کی ماؤں کے حوالے کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کراچی کو سنورا پھر سنوار کر دکھائیں گے۔
ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے انضمام کا عمل آج مکمل ہو رہا ہے، ایم کیو ایم کے تین دھڑے آپس میں آج ملنے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم میں واپس جا رہے ہیں جو ہماری پیرنٹ پارٹی ہے۔کراچی اور سندھ کے لیے نئی توانا قیادت جلد سامنے لائیں گے۔ ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو دوبارہ سے جوڑیں گے۔
فاروق ستا ر نے کہا کہ جنیوا سے 10 ارب ڈالر کی امداد مل گئی تو کہتے ہیں بڑا تیر مار لیا اگر ایم کیو ایم کو موقع دیا جائے تو کراچی 10 ارب ڈالر کما کر دے سکتا ہے ۔ سیاسی و معاشی بحران میں ایم کیو ایم امید کی کرن ہے ۔