اداکار فرحان سعید وعدہ وفا کرنے پر مونس الہیٰ کے دیوانے ہوگئے

اداکار فرحان سعید نے مونس الہیٰ کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کے ساتھ کیے  وعدے نبھانے پر  ان کی تعریف کی ، چوہدری مونس الہیٰ کے ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے  اداکار فرحان سعید نے مجھے یہ آدمی بہت پسند ہے

اداکار فرحان سعید نے پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما مونس الہیٰ کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ کیے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا وعدہ وفا کرنے پر تعریف کی ہے ۔

اداکار فرحان سعید نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے لیے اعتماد کے ووٹ اور اسمبلی کی تحلیل کا عدوہ وفا کرنے پر مونس الہیٰ کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ نے عمران خان سے کیا   وعدہ  نبھایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری مونس الہیٰ کا نادیدہ قوتوں کو پیغام

ایوان میں اعتماد کے ووٹ کی کامیابی کے بعد مونس الٰہی کے والد وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے اور گورنر کو بھجوا دیا گیا۔

پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سمری کی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وعدہ پورا ہوا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کو جلد وزیر اعظم کی نشست پر دوبارہ دیکھیں۔

چوہدری مونس الہیٰ کے ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اداکار فرحان سعید نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "بہت  اعلیٰ” مجھے یہ آدمی بہت پسند ہے ۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) پنجاب میں مضبوط اتحادی ثابت ہوئے، انہوں نے مضبوط اپوزیشن مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور اس کے اتحادیوں کو سخت امتحان پھنسا دیا ۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی  نے مسلم لیگ (ق) کی مدد سے اپوزیشن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ تحاریر