زندگیاں بدلنی ہیں تو ووٹ ضرور کاسٹ کریں، عمران خان کا سندھ کی عوام کےنام پیغام
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہو گی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے لوگوں کو اپنی زندگیاں بدلنی ہیں تو انہیں ووٹ ضرور کاسٹ کرنا چاہیے ، جبکہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام امن اور ترقی کے لیے بلے پر مہر لگائیں۔
کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا ہے کہ ” میں کراچی، حیدرآباد اور دادو کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔”
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، عمران خان
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ "اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو آج آپ کا ووٹ بہت ضروری ہے۔”
I urge people in Karachi, Hyderabad and Dadu to come out and vote. Their vote today is essential if they want to change their lives.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 15, 2023
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ، اپنی پارٹی کو سپورٹ کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بلے پر مہر لگائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ ” کراچی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن ترقی اور خوشحالی کیلئے #بلے_پہ_ٹھپہ لگائیں گے۔”
کرانی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن ترقی اور خوشحالی کیلئے #بلے_پہ_ٹھپہ لگائیں گے، انشاللہٰ سندہ بلدیاتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور آضافہ ہو گی، دھشت گردی ، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 15, 2023
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ان شاء اللہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہو گی، دہشت گردی ، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے۔”
واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کراچی کی سات اور حیدرآباد کی 9 ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔