عدالت نے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کی فراہمی پر جواب طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت توشہ خانہ کی سیکشن آفیسر ندا رحمان نے کہا کہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کونسی سے تفصیلات بتائی جاسکتیں ہیں اور کون سی نہیں، جسٹس عاصم حفیظ نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے کہ تفصیلات کیوں فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک توشہ خانہ سے دیئے جانے والے تحائف کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مقامی شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت توشہ خانہ کی سیکشن آفیسر ندا رحمان پیش ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری دفعات کے تحت کارروائی شروع کی جائے، عدالت
توشہ خانہ کی سیکشن آفیسر ندا رحمان نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کونسی سے تفصیلات بتائی جاسکتیں ہیں اور کون سی نہیں۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ کی سیکشن آفیسر کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے کہ تفصیلات کیوں فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ توشہ خانہ سے کن کن شخصیات نے کتنے تحائف لیے اورکیا ادائیگیا ں کی گئی اسکی تفصیل دستیاب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے نایاب تحفے اونےپونے داموں خریدے، عطاء تارڑ
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تفصیل فراہم کی جائے کہ توشہ خانہ سے کتنی مالیت کے تحفے خریدے گئے اور کتنی رقم کی ادا کی گئی ۔
عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 19 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے سیکشن آفیسر توشہ خانہ کو آئندہ سماعت پر تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔