کمشنر لورالائی نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا
کمشنر لورا لائی محمد گل خروٹی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ ہماری لاپرواہی کی وجہ سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے
کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خروٹی کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے۔ ہماری ذرا سی لاپرواہی کی وجہ سے تاحال پولیو کے مرض کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ہے۔
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انسداد پولیو مہم کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر محمد گل خروٹی اور ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمان شاہوانی اور دیگر حکام نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈپٹی کمشنر لورالائی کا مسیحی برداری کے قبرستان کے لیے زمین دینے کا وعدہ
تقریب سے خطاب میں کمشنر لورا لائی محمد گل خروٹی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ ہماری لاپرواہی کی وجہ سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا ہے۔
کمشنر لورا لائی نے کہا کہ محکمہ صحت اور پولیو ورکرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو پولیو سے بچایا جا سکے ۔
کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خروٹی نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں خواتین ٹیمز بھی شامل کی جائیں ۔ تمام ضلعی افسران پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں تاکہ انسدادِ پولیو مہم کے خلاف اس جہاد میں ہم کامیابی سمیٹ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالے سے کسی قسم کی لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔
انسداد پولیومہم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی،ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسرمیاں ناصر شیخ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم اوتمانخیل دیگر افسران شریک تھے ۔