وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں منی بجٹ بھی آئے گا ، گیس ، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے منی بجٹ لانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزراء بشمول وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
معذور بیٹی کے درد اور اپنے غم کو کم کرنے کیلئے باپ ٹک ٹاکر بن گیا
بیٹا اب سوالات کا تسلی بخش جواب دوگے تو اعتماد کا ووٹ ملےگا، فاروق ستار
ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور معاشی بحران اور بینکنگ سیکٹر ریفارمز پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا جب کہ شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو روپے کی قدر میں استحکام اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دور معیشت کی بحالی اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں واپس جانے کے لیے مزید مشکل فیصلے کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران منی بجٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، جس کے تحت عوام پر فلڈ ٹیکس ، بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی اس وقت کوشش یہ ہے کہ ان کی سیاست بچ جائے اور تھوڑی سے معیشت بچ جائے۔ مگر آج کی صورتحال کا دیکھا جائے تو نہ ان اکانومی بچ رہی ہے اور نہ ہی ان کی سیاست بچ رہی ہے۔ حکومت چاہ رہی ہے کہ ٹیکسز کی کڑوی گولی کس حکیم سے تیار کروائی جائے کہ وہ میٹھی ہو جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو دیوالیہ ہونے بچانا ہے تو حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں منی بجٹ بھی آئے گا ، گیس ، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ایکسچینج ریٹ کو کھلا چھوڑنا پڑے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ سب بڑا جھگڑا اس وقت ڈالر کے ایکسچینج پر چل رہا ہے۔