کے پی پولیس کے گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے افسران کی تقرریاں اور تبادلے
آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری نے گریڈ 18 اٹھارہ کے چھ اور گریڈ 17 کے 2 افسران کے تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے۔
خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے گریڈ 18 کے چھ اور گریڈ 17 کے دو افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا میں سیاسی بلوغت کا مظاہرہ، نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اعظم خان پر اتفاق
معذور بیٹی کے درد اور اپنے غم کو کم کرنے کیلئے باپ ٹک ٹاکر بن گیا
آئی جی خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 کے ڈاکٹر زاہد اللّٰہ کو اے آئی جی اسٹبلشمنٹ ، گریڈ 18 کے عبدالرشید کو ڈی پی او مہمند تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او خیبر عمران خان کو ڈی پی او بونیر ، پی ایس او ٹو آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سلیم عباس کلاچی کو ڈی پی او خیبر تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آپریشنز مردان، ڈی پی او اپر چترال ارباب شفیع اللّٰہ کو ڈی پی او تورغر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او تورغر سید مختیار شاہ ڈپٹی کو کمانڈنٹ اسپیشل سیکورٹی یونٹ خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے اسی طرح ڈی پی او بونیر صلاح الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔