چارسدہ ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہو گئے جبکہ ایک شدت پسند زخمی ہوا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
چارسدہ ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ نوشہرہ روڈ پر واقع ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر نامعلوم شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زحمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا ، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کانسٹیبل عمران اور رمیز زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والے تیسرے پولیس اہلکار یوسف علی کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہو گئے جبکہ ایک شدت پسند زخمی ہوا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی کا خیبر پولیس کے چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
سیکورٹی فورسز کا ہوشاب اور تلسر میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چارسدہ میں پولیس چوکی پر حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انکے حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔









