بجلی کے ملک گیر بریک ڈاون پر فنکاروں کا ملاجلا ردعمل
بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی ایم ایف والے قسط ادا نہ کرنے پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے، علی ظفر: اپنے فون کی بیٹری بچاکر رکھیں، بلال مقصود کا مشورہ
پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی کے باعث آنے والے ملک گیر بریک ڈاؤن نے پوری قوم کو ہیجان کی کیفیت میں مبتلا کررکھا ہے۔
ملک بھر میں بجلی کی بندش کے باعث معلومات زندگی کا تعطل اپنی جگہ لیکن میمز کی فیکٹری چالو اور سوشل میڈیاپر میمز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔عام صارفین کے ساتھ ساتھ گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی میم شیئر کرڈالی۔
یہ بھی پڑھیے
نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت تین دن کے لیے بند
علی ظفر نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک میم کومداحوں سے شیئر کیا جس میں درج تھا کہ” بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی ایم ایف والے قسط ادا نہ کرنے پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے“۔
Posted as received
On a lighter note
بریکنگ نیوز !
قسط ادا نہ کرنے پر IMF والے پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گۓ ۔
😂😂
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 23, 2023
گلوکار بلال مقصود نے بجلی کی طویل بندش کے باعث صارفین کو اپنے موبائل فون کا غیرضروری استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھاکہ”اپنے فون کی بیٹری بچا کر رکھیں“۔
Save your phone battery!#ElectricityShutDown
— Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) January 23, 2023
گلوکار کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین لطف اٹھائے بغیر نہ رہ سکے جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی ٹوئٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری رہا۔
Save your phone battery!#ElectricityShutDown
— Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) January 23, 2023
اداکار وفلمساز عدنان صدیقی نے سوال کیا کہ”وزارت توانائی نے ہمیں اندھیرے میں کیوں رکھا ہوا ہے؟“
واضح رہے کہ نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کی وجہ سےملک میں آج صبح سے بجلی غائب ہے۔ کراچی میں صبح ساڑھے 7 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور 90 فیصد شہر بجلی سے محروم ہوگیا۔ لاہور ، اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کا بیشتر حصہ10گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہے۔