اسریٰ یونیورسٹی جعلی ڈگری کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ نے سی کلاس کردیا

ڈاکٹر نذیر لغاری نے یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر کی ڈگریوں میں حیدرآباد کی مقامی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ڈاکٹر نذیر لغاری نے اسری’ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی اور قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کے خلاف جعلی ڈگریوں کے حوالے سے مقدمہ درج کرایا تھا۔

کیس کی سماعت فورتھ جوڈیشل مجسٹریٹ حیدرآباد کے روبرو ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ماں جی اسکالر شپس کے تحت اب کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، این ای ڈی یونیورسٹی

این ای ڈی  یونیورسٹی اور یونائیٹڈ نیشن کے تحت "کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ” کا اہتمام

جمعرات، 02 فروری 2023 کو اس کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ معزز جج نے شواہد اور گواہوں کی روشنی میں کیس کو کلاس C (منسوخ) کے طور پر نمٹا دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ معزز جج اس کیس میں ڈاکٹر نذیر لغاری کے فراہم کردہ شواہد سے مطمئن نہیں تھے اور انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی، ڈاکٹر روشن بھٹی اور جناب سلطان قاضی کو بے قصور قرار دیا۔

اس طرح ڈاکٹر نذیر اور زید لغاری کی جانب سے نامور شخصیات پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے جن کا مذموم مقصد نامور شخصیات کو بدنام کرنا تھا۔

متعلقہ تحاریر