حکومت کا عید سے قبل عوام کو جھٹکا: بجلی فی یونٹ 46 پیسے مہنگی

نیپرا کے فیصلے سے بجلی صارفین پر15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

عید سے پہلے عیدی، وفاقی حکومت کی جانب سے  عید پر بجلی صارفین کو  15 ارب روپے سے زیادہ کا جھٹکا، نیپرا نے  بجلی  46 پیسے مہنگی کرکے عوام سے وصول کرنے کی منظوری دے دی۔

مہنگائی اور بجلی کے بڑھتے بلوں سے تنگ حال عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی۔ عید سے پہلے حکومت نے عوام سے 15 ارب روپے کی عیدی وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستانی معیشت پر صارفین کے اعتماد کا اعشاریہ 26 فیصد تنزلی کا شکار

رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔  نیپرا کے فیصلے سے بجلی صارفین پر15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

بجلی صارفین سے اپریل مئی جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

عوام کا شکوہ ہے کہ ملک میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا عذاب اور پھر دماغ خراب کر دینے والے بجلی کے بلوں نے پہلے کی زندگی اجیرن کیے رکھی تھی اب بجلی مزید مہنگی ہونے سے ان کی اذیت بڑھ جائے گی۔

متعلقہ تحاریر