کالعدم ٹی ٹی پی کا مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں کا گروپ پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے عہدیداروں نے بھی اس منصوبے کی تصدیق کی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سینئر صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت اہم حکومتی اور عسکری شخصیات پر دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم حکومتی اور عسکری شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ اس منصوبے کی تنظیم کے اندرونی حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ کے اہداف میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر حملے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو خودکش حملہ آوروں کا ایک گروپ پنجاب میں داخل ہوا ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم گروپ کے ایک اہم رہنما سربکف مہمند نے 9 مئی کے اقدامات کو سراہا۔ مہمند نے پرتشدد مظاہرین کو فوجی جرنیلوں کے خلاف ردعمل پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کے مطابق رہنما نے فوج اور دیگر اداروں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

متعلقہ تحاریر