تربت میں ’خودکش دھماکے‘ میں ایک پولیس اہلکار شہید
ڈی سی کیچ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون تھی۔
ہفتہ کی شام تربت میں ایک مشتبہ خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور ایک خاتون تھی۔
پولیس کے مطابق دھماکا بلوچستان کے شہر تربت میں کمشنری روڈ پر پارک کے قریب ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشتگرد ہلاک
کیچ کے ڈپٹی کمشنر نے دعویٰ کیا کہ دھماکے کا ہدف پولیس کی گاڑی تھی جسے نقصان پہنچا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بشیر احمد کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آور کی شناخت کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور ایک خاتون تھی ، تاہم ریڈ زون مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کا کہنا ہے کہ ’’علاقے میں سیکورٹی بہت سخت ہے، دھماکے میں لیڈی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئیں جب کہ حملہ آور کی شناخت کی جا رہی ہے۔