نیپرا کا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد فی یونٹ 1.90 روپے مزید مہنگا

مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کا آغاز، بجلی کے ریٹ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 1 روپیہ 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گٹھنے ٹیک دیئے۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

ایکنک نے 445 ارب روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی شرط رکھ دی

کے-الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی  (سی پی پی اے) نے 2 روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ اضافے کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

صارفین کو پہلے ہی بجلی کے بڑھتے بلوں سے پریشان ہیں اب اس نئی حکمت عملی کی وجہ سے مزید پریشان ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر