9 مئی کا واقعہ فوج اور آرمی چیف کے خلاف بغاوت تھی، وزیر اعظم کا الوداعی خطاب

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا ردعمل ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا۔

بدھ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے فسادات پاکستان کی مسلح افواج اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خلاف بغاوت تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے الوداعی خطاب کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 16 ماہ کے دور میں ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے پر تمام قانون سازوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 13 جماعتوں کی مخلوط حکومت ملکی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے دورے حکومت کو دوست اور برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیے 

سینیٹ نے وقت پر انتخابات کرانے کی قرارداد منظور کرلی

فوج کے پاس مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے تمام وسائل موجود ہیں، جنرل عاصم منیر

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نام نہاد سائفر پیش کیا جس نے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کی تذلیل کی۔

انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل امتحان قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان صوبے کے منصفانہ مطالبات کو تسلیم کیا گیا، تاہم صوبے کے کچھ لوگوں اور صحافیوں کی کچھ شکایات اب بھی موجود ہیں۔

عمران کی قید پر ردعمل

توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’پارٹی کے ایک سربراہ کو بطور رہنما سزا ہوئی ، ہم اس پر خوش نہیں ہیں۔

لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اپنی کیے کا سامنا کرنا پڑا۔

اتحاد کے مظاہرہ پر زرداری کو خراج تحسین

شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے حکومت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

وزیراعظم نے اپنی حکومت کی سفارتی کارکردگی کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی دیا۔

کابینہ کے ارکان کو کریڈٹ

پی ڈی ایم حکومت کے ڈیڑھ سال میں بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیر اعظم شہباز نے نوید قمر سمیت اپنی کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر