پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق 24 جون کو ریٹرننگ افسر کی طرف سے حتمی امیدواران کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائینگے۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کر دیئے۔ 17 جولائی کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے 25 مئی کوصوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے 20 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ میں انوکھے کیس کی سماعت: انصاف نہ ملنے پر خاتون کا انڈیا بھیجنے کا مطالبہ
ایک ماہ بعد پنجاب کو گورنر اور کابینہ نصیب ہو گئی
شیڈول کے مطابق آج تمام ریٹرننگ افسران نے اپنے متعلقہ حلقوں میں پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پبلک نوٹس میں الیکشن شیڈول کی مختلف سرگرمیوں کے لئے مقرر کردہ تاریخوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے.
شیڈول کے مطابق امیدواران 4 سے 7 جون تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں گے۔
8 جون کو ریٹرننگ افسران نامزد امیدواران کی فہرست جاری کریں گے، جبکہ 11 جون تک ریٹرننگ افسران امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کریں گے۔
15 جون تک ریٹرنگ افسران کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔
اپیلٹ ٹربیونل کی طرف سے ان اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 21 جون ہے۔
23 جون تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
24 جون کو ریٹرننگ افسر کی طرف سے امیدواران کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائینگے اور امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی۔