وکلاء پر تشدد، سیشن کورٹ لاہور کا رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنا کا حکم
ایڈیشنل سیشن جج مدثر عمر بودلہ نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

لانگ مارچ کے دوران وکلاء اور شہریوں پر تشدد کرنے کے خلاف اور مقدمات کے اندراج کا معاملہ ، لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشن سمیت دیگر افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں بڑی پیشرفت ہوگئی۔ عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار ایڈوکیٹ رانا ضمیر جھیڈو اور حیدر مجید ایڈوکیٹ نے دائر کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لونگ مارچ کے دوران وکلا اور شہریوں پر رانا ثناء اللہ کے کہنے پر تشدد کیا گیا ، وکلا کو اغوا کر کے لاٹھی چارج کیا گیا ، عدالت وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ نے سیف سٹی چالان غیرقانونی قرار دے دیا
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
درخواست گزار وکیل رانا ضمیر جھیڈو کی دیگر وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت کے باہر شدید نعرے بازی بھی کی گئی ، وکلا نے نعرے لگائے گئے ہم لے کے رہیں گے آزادی۔
ایڈیشنل سیشن جج مدثر عمر بودلہ نے درخواست پر سماعت کی جبکہ ایس پی لیگل غلام حسین چوہان ، ڈی ایس پی لیگل مستحسن شاہ رپورٹ لے کر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشن سمیت دیگر افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر وکلاء کے دلائل سنے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "الحمدللّٰہ رانا ثناء للہ اور پولیس حکام کیخلاف حقیقی آزادی مارچ میں قتل، شہریوں پر تشدد، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر جرائم کے ارتکاب کے ضمن میں پہلا مقدمہ درج کرنے کا حکم سیشن کورٹ لاہور نے دیا ہے، انشاللہ ہر زیادتی کا حساب ہو گا۔”
الحمدللّٰہ راناثناللہ اور پولیس حکام کیخلاف حقیقی آزادی مارچ میں قتل، شہریوں پر تشدد، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر جرائم کے ارتکاب کے ضمن میں پہلا مقدمہ درج کرنے کا حکم سیشن کورٹ لاہور نے دیا ہے، انشاللہ ہر زیادتی کا حساب ہو گا #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/1zoJf4eeVT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 1, 2022
عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 352 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔