پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ: رانا ثناء اللہ کا دھمکی آمیز لہجہ تنقید کی زد میں

معروف قانون دان پنسوٹا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو اس قسم کے دھمکی آمیز کی وجہ پی پی سی 1860 کے سیکشن 503 کے تحت سزا ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد کی جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ممکنہ لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا ہے جسے ملک کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک لانگ مارچ کے اعلان پر وارننگ جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وکلاء پر تشدد، سیشن کورٹ لاہور کا رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنا کا حکم

نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، چیف الیکشن کمشنر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے لکھا ہے کہ "پی ٹی آئی کو ایک اور لانگ مارچ کے اعلان کے خلاف وارننگ دے رہا ہوں۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ایک سبق جو میں آپ کو یاد کرا دینا چاہتا ہوں ۔ جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان ہوا "اگر وہ اس مرتبہ آئے تو میں دیکھوں گا کہ وہ اس بار رکاوٹیں کیسے عبور کرتے ہیں۔”

معروف صحافی مبشر زیدی نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ "یہ حکومتی وزیر کا بیان نہیں بلکہ ایک غنڈے کا بیان لگتا ہے۔ جو انتہائی قابل مذمت ہے۔”

سینئر صحافی عمر وڑائچ نے لکھا ہے کہ "یہ دھمکی تشدد پر اکساتی ہے اور پرامن احتجاج کے حق کی خلاف ورزی ہے۔”

مینا گبینا نے کہا، ’’ایک مجرم کو قانون کے ذریعے سمجھا کر روکنا چاہیے ناکہ آپ طاقت استعمال کریں، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت کس چیز کا انتظار کر رہی ہے اور یہ دھمکیاں کیسے کام آئیں گی؟ آپ بطور وزیر داخلہ انہیں قانونی طور پر روکنے کے بجائے لفظی دھمکی دے رہے ہیں۔ یا تو انہیں قانونی طریقے سے روکیں یا انہیں آنے دیں۔”

عاصمہ علی زین نے بھی ثناء اللہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ کیسی غنڈہ گردی ہے؟”

معروف قانون دان پنسوٹا نے لکھا، "رانا ثناء اللہ کی جانب سے دھمکی واضح طور پر مجرمانہ دھمکی کے زمرے میں آتی ہے ، جیسا کہ پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 503 کے تحت بیان کیا گیا ہے اور اس کی سزا 3 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا ہے، جو دھمکی کی نوعیت اور حد پر منحصر ہے۔ راناثنااللہ۔”

نجمہ منہاس نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی دھمکی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 503 کے تحت قابل سزا ہے۔ اسے ایسی دھمکیاں دینے پر 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔‘‘

متعلقہ تحاریر