عوام دشمن حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، جی ڈی اے

سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمن حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے، نااہل اتحادی سرکار نے غریب کو مارنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ،  عوام دشمن حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے ) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ایک ہفتے میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاق اور 3 صوبوں کی پٹرولیم اخراجات میں کٹوتی، حمزہ شہباز سوتے رہ گئے

اپنے مزمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی بم گرارہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے میں دوبار 60 روپئے بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پہلے ہی مہنگائی کا بدترین سیلاب آ گیا ہے،عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس گئی ہے۔ انشاء اللہ یہ مہنگائی کا طوفان  جو نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائیگا۔

سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کی بارودی سرنگوں پر دھکیل دیا ہے۔

سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے وزیراعظم ہاؤس میں سوئمنگ پول بنانے والے غریب کے مسائل کیا جانیں؟ نااہل اتحادی سرکار نے غریب کو مارنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر