چیمپیئن لیگ کا فائنل ، پیرس اسٹیڈیم اور ترکی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا جوش دیدنی
یورپ کا سب سے مقبول کھیل فٹ بال ، ترکی میں بھی اتنا ہی مقبول ہے جتنا کہ یورپ میں۔ اور اگر فائنل ہو چیمپیئن لیگ کا تو یورپ ، امریکا اور مڈل ایسٹ کے ساتھ ساتھ ترکی کے شائقین فٹ بال بھی پاگل ہوئے ہوتے ہیں۔
ترکی میں فٹ بال کا کھیل کس قدر پسند کیا جاتا ہے اس کا مشاہدہ نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے نیوز 360 کے قائرین کے لیے اپنے کیمرے میں شوٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم نے بطور کپتان عمران خان کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا
ریال میڈرڈ نے لیور پول کو شکست دے کر 14ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
چیمپیئن لیگ کا فائنل یورپ کے دو بڑے فٹ بال کلبز کے درمیان کھیلا گیا ۔ فائنل میچ کو لائیو دیکھنے کے لیے ترکی کے ایک اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو اسپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچی تھی ، گوکہ فائنل کے لیے ترکی کی ٹیم نے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔
28 مئی کو ہونے والے چیمپیئن لیگ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔
سپینش لیگ کے ڈیفنڈر وینیسیئس جونیئر نے میچ کے 59 منٹ میں ایک کراس شارٹ پر بال کو مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں پھینک دیا ۔ میچ کے دوران لیور پول نے بھرپور حملے کیے تاہم وہ گول برابر کرنے میں ناکام رہے اور ٹیم پانچ سیزن پر مشتمل سیریز دوسری بار چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ہسپانوی جائنٹس سے ہار گئی۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم کے کیمرے شوٹ کیے گئے اسٹیڈیم کے مناظر میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ جیسے ہی سپینش لیگ کے اٹیکر نے بال کو لیور پول کے گول پوسٹ میں پھینکا اسٹیڈیم کے بیٹھے ہوئے تماشائیوں نے بھرپور انداز میں ہلہ گلہ کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہیں۔
فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والا چیمپیئن لیگ کے فائنل کے وقت جو ماحول اسٹیڈیم کے اندر تھا ویسا ہی ماحول ترکی کے اسٹیڈیم میں تھا جہاں بگ اسکرین پر میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔