سندھ میں نقل کرتے پکڑے گئے 1873 طلبہ فیل ہونگے، اسماعیل راہو
وزیر بورڈز سندھ نے چیئرمین بورڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کو نقل کرانے والےسہولتکاروں کے خلاف کارروائی کریں اور سخت سزائیں دیں۔
وزیر بورڈز سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ ، میرپورخاص ، سکھر ، شہید بینظیرآباد میں انٹر کے امتحانات 10 جون ، کراچی میں 18 جون اور حیدرآباد میں 15 جون سے شروع ہونگے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات مکمل ہو گئے۔ سندھ میں پکڑے گئے نقل کیسز کی رپورٹ بورڈز چیئرمینز نے وزیر بورڈ سندھ اسماعیل راہو کو پیش کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر: آٹھ ماہ سے لاپتہ لڑکی کا معاملہ، عدالت نے پولیس کو چاردن کی مہلت دے دی
وزیر بورڈز اسماعیل راہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے 6 ڈویزن میں سات روز میں 1873 نقل کے کیسز پکڑے گئے، جن میں دوسروں کی جگہ امتحان دینے پر 488 افراد پکڑے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 طلبہ امتحانی پیپر ردوبدل کرنے پر کیسز پکڑے گئے ہیں۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی میں 400 سے زائد نقل کرتے طلبہ و طالبات پکڑے گئے ، سکھر ، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں ایک ہزار سے زائد موبائل فونز پکڑے گئے ، نقل کرتے پکڑے جانے والے طلبہ کو اب فیل کیا جائے گا تاکہ آئندہ نقل نہ کر سکیں.
اسماعیل راہو نے چیئرمین بورڈز کو ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کو نقل کرانے والےسہولتکاروں کے خلاف کارروائی کریں اور سخت سزائیں دیں۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ لاڑکانہ ، میرپور خاص ، سکھر اور شہید بینظیرآباد میں انٹر کے امتحانات 10 جون سے شروع ہونگے ، کراچی میں 18 جون اور حیدرآباد میں 15 جون سے انٹر کے امتحانات شروع ہونگے۔









