سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے پر پریشان
واضح آج صبح انڈین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 2006 میں سچن ٹنڈولکر کو پلاننگ سے زخمی کیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مجھے نہیں معلوم میں ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہوں ، جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "کیا کوئی مجھے بتائے گا ؟ کہ میں کیوں ٹرینڈ کررہا ہوں؟ اب میں نے کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیے
حسن علی کی تصویر پر شاداب خان کا طنزیہ چٹکلا
قومی کرکٹرز مصباح اور بسمہ میں کیا قدر مشترک ہے؟
علی اورکزئی نے لکھا ہے کہ "آرام سے سو جاؤ۔”
رضوان غفار نے لکھا ہے کہ "مجھے بھی ابھی پتا چلا ہے۔”
Can anyone fill me in? Why am i trending? What have i done now?
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 4, 2022
ہارون آفریدی نے سب سے زبردست کمنٹ دیتے ہوئے لکھا کہ "آپ بالکل رانا ثناء اللہ لگ رہے ہیں۔”
ٹوئٹر صارف اسلم نواز نے لکھا کہ "کوئی اور بونگی مار دی ہو گی۔”
حیدر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ہمیشہ کی طرح کوئی چول ماری ہوگی۔”
سلمیٰ انصاری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "آپ ہمارے ہیرو ہیں اس لیے ٹرینڈ کررہے ہیں۔”
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آج بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے 2006 میں باقاعدہ پلان کرکے سچن ٹنڈولکر زخمی کیا تھا۔
شعیب اختر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے اس وقت کے کپتان انضام الحق سے کہا کہ میں سچن ٹنڈولکر کو زخمی کرنا چاہتا ہوں ، اور جب میری بال لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کے ہیلمنٹ پر لگی تو میں سمجھا کہ وہ جان سے گیا ۔
شعیب اختر نے بتایا کہ میں انہیں پہلے دو بار زخمی کرنے کی کوشش کی تھی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا محمد آصف ایک بہترین باؤلر تھا مگر اس نے خود کو میچ فکسنگ میں پھنسا کر اپنے آپ کو تباہ کرلیا ، وہ باؤلنگ میں وسیم اکرم کے پائے کا باؤلر تھا۔









