وفاقی بجٹ 2022-23: تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 5 سے 10 فیصد اضافہ متوقع

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق گریڈ 20تا 22کے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کی تجویز زیرغور ہے۔

وفاقی بجٹ 2022-23 ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ، حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کے لیے 780 ارب روپے مختص ہوسکتے ہیں، جبکہ تنخواہوں اور پنشن کے بجٹ میں 7 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی ایمرجنسی کی افواہ کیوں اڑی؟ عوامل کیا تھے؟ اندرونی کہانی

اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی

ذرائع نے نیوز 360 کو  بتایا ہے کہ مالی سال 2022,23 میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر غور ہیں ، خزانہ ڈویژن کی سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافے کیلئے تین تجاویز تیار ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 10 فیصد اضافے پر غور کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ ایک سے 19 تک کےتنخواہوں میں 10 فیصد ایڈ ہاک الاونس کی مد میں اضافے پر غور جاری ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق گریڈ 20تا 22کے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کی تجویز زیرغور ہے۔

ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں 5 سے 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

متعلقہ تحاریر