شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 60 کلو منشیات برآمد

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ منشیات کے اسمگلر علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق صوبہ بلوچستان ہے۔

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہیں۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر منزل پیٹرول پمپ پر کار کی تلاشی لی تو دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 60 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

جہلم میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے پانچوں ملزم محلے دار نکلے

کورنگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم علی کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے جو 30 لاکھ روپے مالیت کی چرس اسمگل کررہا تھا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ملزم نے منشیات کی اسمگلنگ کیلئے گاڑی میں خفیہ خانہ بنائے ہوئے تھے، ملزم علی کا تعلق انتہائی مطلوب منشیات فروش نیٹ ورک سے ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کے کن کن منشیات فروش نیٹ ورکس کے ساتھ کنکشن ہیں سامنے آسکتے ہیں۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا ہے کہ کراچی پولیس منشیات کے گندے کاروبار کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ تحاریر