چند روز میں ملک کے سب سے بڑے احتجاج کی کال دوں گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جیسے ہی صورتحال واضح ہوتی ہے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دے دوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس ملک کے سب سے بڑے احتجاج کی کال بہت جلد دینے جارہا ہوں ، یہ ہمارا قانونی حق ہے ، جلد ان شاء اللہ تاریخ کا اعلان  کرو گا، یہ حکومت چند دن کے مہمان ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا جلد احتجاج کی کال دینے والا ہوں ، حقیقی آزادی مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج مارچ ہو گا۔ سب تیاری کرلیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے سپریم کورٹ سے صورتحال واضح ہوتے ہی مارچ کی تاریخ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر ڈیڈلاک ہوگیا

وزیر اعظم کی سربراہ ق لیگ سے ملاقات، چوہدری شجاعت نے بجٹ تجاویز دے دی

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب یہ مسلط لوگ پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے اضافہ کررہے تھے تو بھارت 25 روپے کم قیمت پر اپنی عوام کو تیل فراہم کررہا تھا ، بھارت روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید رہا ہے۔ یہ لوگ روس سے تیل نہیں خرید سکتے کیونکہ امریکا کی اجازت کے بغیر یہ لوگ کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔ ان کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ روس ہمیں تیل خریدنے کی دعوت دے۔ ان کو مہنگائی کی فکر ہوتی تو یہ لوگ فوری طور پر روس سے سستا تیل خریدتے۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا پیوٹن کی دعوت پر روس گیا ، واپس آیا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کام انہوں نے دو ماہ میں کیا ہے اس کا موازنہ یہ ہمارے ساڑھے تین سالہ دور سے کرلیں ، موجودہ حکومت نے دو ماہ کے اندر اندر 60 روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کردیا ۔ ساڑھے تین سالوں میں ہم نے پیٹرول 55 روپے اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر مہنگا کیا ۔ جب یہ لوگ آئی موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک مثبت سے منفی کردی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کرپٹ آدمی کو آئی جی پنجاب لگوا کر انہوں نے دہشت پھیلائی ، ان چوروں کو اوپر لانے اور رکھنے سے ادارے تباہ ہوں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا وہ تیاری کررہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے انہیں الیکشن جتوایا جائے، جو انہوں نے حلقہ بندیاں کی ہیں ہر جگہ سے شکایات آرہی ہیں ، اپوزیشن لیڈر اس شخص کو بنایا گیا ہے جو اگلے انتخابات پر ان ہی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز کام کو جائز کرانے کے لیے تمام ریاستی اداروں پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ یہ سارے اپنے پرانے کیسز ختم کرائیں گے ، ملزم کبھی قاضی نہیں بن سکتا ہے، ڈاکٹر رضوان کو دھمکیاں دی گئیں کہ تم ہوتے کون ہو ہم سے پوچھنے والے ۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر رضوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد ہو گیا ہے ، ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر