ملک میں گدھوں کی تعداد 1 لاکھ اضافے کے ساتھ 57 لاکھ ہو گئی

اقتصادی سروے 2021-22 کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ ہے جبکہ خچروں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اقتصادی سروے 2021-22 کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد ملک میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس دوڑ میں گھوڑے اور خچر بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بیشتر معاشی اعشاریے پورے، پھر تحریک انصاف حکومت کی چھٹی کیوں ہوئی؟

اعدادوشمار کے مطابق بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 37 لاکھ ہوگئی ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان میں گدھے بڑھ گئے گدھوں نے تعداد میں اضافے کی دوڑ میں گھوڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ، ایک سال کے دوران ملک میں مزید ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد رواں مالی سال گدھوں کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی ہے جو گزشتہ مالی سال 56 لاکھ تھی۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گھوڑوں کی تعداد تیسرے سال بھی چار لاکھ ہی رہی اسی طرح خچروں کی تعداد بھی 2 لاکھ سے تجاوز نہ کرسکی۔

سروے کے مطابق پاکستان میں لائیو اسٹاک میں 3.26 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک سال میں بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 24 لاکھ سے 4 کروڑ 37 لاکھ ہوگئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد 3 لاکھ اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 19 لاکھ ریکارڈ کی گئی جبکہ بکریوں کی تعداد 22 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 3 لاکھ سے 8 کروڑ 25 لاکھ ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر