وفاقی بجٹ 2022-23 میں کس چیز پر کتنا ٹیکس لگا؟ تفصیلات نیوز 360 پر
نئے وفاقی بجٹ میں بینکوں پر ٹیکس 39 سے بڑھا کر42 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی بجٹ 2022-23 کس کس چیز پر ٹیکس بڑھا ، گاڑیوں کی خریداری پر 10 ہزار سے 5 لاکھ درآمدی موبائل پر 100 سے 16 ہزار تک دینے ہونگے مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی اضافہ ، بیرون ملک ہوائی سفر بھی مہنگا ہوگیا 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کی تجویز ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے بجٹ میں نان فائلر کیلئے مشکلات بڑھ گئیں ٹیکس کی شرح 100 سے200 فیصد کرنے کی تجویز آ گئی۔
مالی سال 2022-23 میں درآمدی موبائل فونز مہنگے، فنانس بل 2022-23 میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیے
5 پاکستانی بینکس کی آؤٹ لک منفی، سرمایہ کاروں کا پیسہ ڈوبنے کا خدشہ
مالی سال 2021-22 میں زرعی شعبے نے 4.40 فیصد شرح سے ترقی کی
2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز اور 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویز جبکہ 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔
701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے نئے بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکسزکی شرح میں اضافہ کر دیا گیا سولہ سو سی سی کار پر ٹیکس ڈیڑھ لاکھ، 2 ہزار سی سی 2 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
2 ہزار ایک سی سی سے 2500 سی سی تک 3 لاکھ اور 3 ہزار تک کی گاڑی پر4 لاکھ اور 3000 سی سی سے زائد پر 5 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویزہے مقامی سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ، بزنس اور فرسٹ کلاس ایئرٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بیرون ملک ہوائی سفر کے ٹکٹ پر ٹیکس 10 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارروپے کرنے کی تجویز ہے۔
پٹرول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی جگہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔
درآمدی کاغذ پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگا نائن فائلر کیلئے مشکلات بھی بڑھ گئیں ، ٹیکس کی شرح 100 سے 200 فیصد کی تجویز ہے۔
بینکوں پر ٹیکس 39 سے بڑھا کر42 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔









