مہنگائی سے پریشان ڈرائیورز گاڑیاں گھروں پر کھڑی کرنے پر مجبور
ڈرائیورز حضرات کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیساتھ ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے اور ان کے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں.
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ذیادہ تر ڈرائیورز حضرات نے گاڑیاں گھروں پہ کھڑی کر دی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، اور مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کے معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے.
یہ بھی پڑھیے
پشاور کی جلوت ہما بن گئی اسٹریٹ چلڈرن کا سہارا
پشاور یونیورسٹی کا تین روزہ ادبی میلہ اپنی تمام تر رنگیوں کے ساتھ اختتام پذیر
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر دوسرے ہفتے عوام پر پیٹرول کا بم گرایا جا رہا ہے.
شہریوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی چیز پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ، ادھر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے ادھر مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ جاتے ہیں ، ملک کے اندر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں دکھلاوے کے چھاپے مارتی ہیں اور اپنے حصے لے کر گھروں کو چلی جاتی ہیں۔
پاک افغان شاہراہ جہاں پر پہلے بڑے مال برادرز گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ ہوتی تھی اب سنسان پڑی ہے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیورز حضرات کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیساتھ ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے.
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مجبوراً گاڑیاں گھروں میں کھڑی کر دی ہے اور اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا تو وہ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئینگے.