الیکشن کمیشن نے پانچوں ریزرو سیٹیں تحریک انصاف کو دے دیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خواتین مخصوص نشستوں میں بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم جبکہ اقلیتی نشستوں میں حبکوک رفیق بابو اور سعمیل یعقوب کا نوٹیفکیشن بطور ایم پی اے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حمزہ شہباز کا مفت بجلی فراہمی کا اعلان ضمنی الیکشن اسٹنٹ قرار
عدالت عالیہ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے بلآخر پی ٹی آئی کے حق میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ 25 اراکین اسمبلی نے پارٹی ضابطہ اخلاق ورزی کرتے ہوئے مخالف وزیر اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا جس پر ان کو ڈی سیٹ کردیا گیا ان 25 میں 20 جنرل نشستیں جبکہ پانچ مخصوص نشستیں شامل تھی۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 158 سے بڑھ کر 163 ہوجائے گی اور دس ارکان اسمبلی ق لیگ کے ملا کر اب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا سکور 173 ہوگیا ہے یاد رہے کہ 20 جنرل نشستوں پر انتخاب 17 جولائی کو ہونا ہے۔









