ن لیگ سے نوٹ لے لیں پی ٹی آئی کو ووٹ دے دیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان میں اس وقت امریکی غلاموں کی حکومت ہے جو اپنی چوری بچانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے کے بل بوتے پر لوٹوں کی انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ، میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ پیسے ن لیگ سے لے لو اور ووٹ پی ٹی آئی کو ڈال دو۔ کہتے ہیں امریکا سے دوستی چاہتے ہیں مگر اس کی غلامی قبول نہیں ہے، کیونکہ پاکستان کا قومی نظریہ سب سے دوستی ہے ۔

شیخوپورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مل کر لوٹے امیدواروں کو جتوانا چاہتا ہے ، تحریک انصاف کے امیدواروں کا یہ لوٹے مقابلہ نہیں کرسکتے ، ہم سب جب ساتھ ملکر چلیں گے تو کوئی ہمیں ہرا نہیں سکتا ، لوٹوں میں جنون نام کی کوئی چیز نہیں ان پر صرف پیسہ خرچ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو پیشگی مبارکباد، دھاندلی کے باوجود ہم جیتیں گے، عمران خان

شہباز زرداری ملاقات، اتحادیوں کے تحفظات پر تفصیلی گفتگو

عمران خان کا کہنا تھا یہاں امریکا کے غلاموں کی حکومت ہے جن میں روس سے تیل لینے کی ہمت نہیں ہے ، ان سے کسی نے پوچھا آپ روس سے سستا تیل کیوں نہیں خرید رہے تو مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ روس ہمیں آکر بتائے کہ وہ ہمیں تیل کتنے میں دے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا میں نے روس کا دورہ کیا تو امریکا کے ساتھ ملکر سازش کے ذریعے میری حکومت کو فارغ کردیا گیا ، امریکا کون ہوتا ہے مجھے روس جانے سے روکنے والا؟ ہم امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر امریکی غلامی نہیں چاہتے۔ میں بھارت گیا تو بھارتیوں نے میری جیسی قدر کی شائد ہی کسی پاکستان کی ویسی قدر کی ہو۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ بھارت سے ہماری دوستی ہو مگر برابری کی بنیاد پر۔

ان کا کہنا تھا آج تک ان چوروں کی وجہ سے یہ ملک ایک عظیم اور خوددار ملک نہیں بن سکا ، ان کے مغربی بینکوں میں پیسے اور لندن میں بڑے بڑے محلات ہیں ، ان کا نظریہ یہ ہےکہ کبھی امریکا اور کبھی اور کے بوٹ پالش کرتے رہیں۔ چیری بلاسم کا بیان تھا میں بھیک مانگنے نہیں آیا ، مشکل وقت ہے اس لیے امداد دے دیں ، دنیا کی سب سے بڑی ریاست مدینہ نے کبھی نہیں کہا ہم بھکاری ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا یہ لوگ ہمیشہ ایسی باتیں کریں گے کہ ہم تو لائف سپورٹ مشین پر ہیں ، یہ ہمیشہ ایسی باتیں کریں گے کہ ہم بھکاری ہیں اس لیے غلام ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا ملک میں ڈرون حملے ہو رہے تھے ، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہورہی تھی انہوں نے ایک بار بھی احتجاج نہیں کیا ، زرداری اور نواز شریف نے ایک بات ہمت نہیں انہیں جواب دینے کی۔

ان کا کہنا تھا ہم دہشتگردی کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دے رہے تھے اور ہم پر 400 ڈرون حملے ہوئے ، دنیا کا کوئی قانون اس طرح کسی ملک پر ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیتا ، اپنی چوری چھپانے کے لیے یہ امریکی جنگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں ، اپنی چوری بچانے کے لیے کشمیریوں کو نظرانداز اور بھارت کو خوش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، یہ لوگ اپنا پیسہ بچانے کے لیے اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کو تیار ہیں ، ان چوروں کو این آر او ٹو چاہیے۔ ان کا اقتدار میں آنے کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ یہ کہ ان کی چوری کا پیسہ بچ جائے۔

متعلقہ تحاریر