کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 806 نئے کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بدھ کے روز رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کورونا کے موذی مرض میں مبتلا ہوکے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران مزید 806 نئے کووڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 20 ہزر 949 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 806 نمونوں کو رزلٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا میں ملازمت کرنیوالے پاکستانی ڈاکٹرز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

کراچی کی تباہ حال سڑکیں نوجوانوں کی کمر کی دشمن بن گئیں

نئے کیسز کی نشاندہی کے بعد کووڈ 19 کے مثبت کیسز کا تناسب 2.84 سے بڑھ کر 3.85 فیصد ہو گیا ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں اس میں اس وقت 160 مریضوں کا انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں علاج جاری ہے۔

دریں اثنا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے محرم کے اجتماعات کے دوران ماسک پہننے اور سماجی دوری سمیت معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

این آئی ایچ کے حکام کا کہنا ہے محرم الحرام کی مناسب سے شہدائے کربلا کی مجالس کا سلسلہ ملک کے طول و عرض میں شروع ہوگیا ہے ، عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ مجالس میں شرکت کے وقت کورونا ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں، اور جہاں تک ممکن ہو سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھیں۔

متعلقہ تحاریر