جے سی آئی نے شوکت خانم کو دنیا کے دوسرے مکمل انٹرپرائز ایکریڈیشن اعزاز سے نواز دیا
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ "میں ان ہزاروں کارکنان اور لاکھوں عطیات کنندگان کا مشکور ہوں جن کی وجہ سے ہم کینسر میں مبتلا اپنے 75% مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کررہے ہیں۔"

جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (جے سی آئی) نے شوکت خانم کینسر اسپتال کو دنیا کے دوسرے مکمل ترین اسپتال ہونے کے گولڈ سیل اعزاز سے نوازا ہے۔
اس بات کا انکشاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی ہے کہ شوکت خانم جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سے فل انٹرپرائز ایکریڈیشن حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا ادارہ بن چکا ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
پنجاب حکومت نے قومی صحت کارڈ پر کینسر کے علاج کی سہولت بھی فراہم کردی
جامعہ این ای ڈی کا سنڈیکیٹ اجلاس، تنخواہوں کا معاملہ زیر غور آیا
عمران خان نے لکھا ہے کہ "اگست اور ستمبر 2022 میں تین ہفتوں تک جاری رہنے والی کڑی جانچ پڑتال کے بعد لاہور اور پشاور کے ہمارے اسپتالوں اور کراچی اور لاہور کے تمام ڈائیگناسٹک سنٹرز کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی (تصدیقی) گولڈ سیل، جو کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں عالمی سطح پر بہترین معیار کی علامت ہے، دے دی گئی ہے۔”
مجھےیہ اعلان کرتےہوئےنہایت خوشی ہےکہ شوکت خانم جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سے فل انٹرپرائز ایکریڈیشن حاصل کرنےوالا دنیا کا دوسرا ادارہ بن چکا ہے۔اگست/ستمبر 2022میں تین ہفتوں تک جاری رہنےوالی کڑی پڑتال کےبعد لاہور اور پشاور کے ہمارےاسپتالوں اور کراچی اور لاہور کے تمام ڈائیگناسٹک
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2022
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ "میں ان ہزاروں کارکنان کا شکرگزار ہوں جو نہایت محنت اور جانفشانی سے شوکت خانم میں کام کرتے ہیں۔ میں ان لاکھوں عطیات کنندگان اور معاونین کا بھی مشکور ہوں جو (اپنے عطیات سے) ہمیں اس قابل بناتے ہیں کہ ہم کینسر میں مبتلا اپنے 75% مریضوں کو عالمی معیار کے علاج کی بلا معاوضہ فراہمی جاری رکھ سکیں۔”
سنٹرز کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی (تصدیقی)گولڈ سیل، جو کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں عالمی سطح پر بہترین معیار کی علامت ہے، دےدی گئی ہے۔میں ان ہزاروں کارکنان کا شکرگزار ہوں جو نہایت محنت اور جانفشانی سےشوکت خانم میں کام کرتےہیں۔میں ان لاکھوں عطیات کنندگان اور معاونین
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2022
قوم کا مورال بلند کرنے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ "میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ اگر ہم غور کریں تو بحثیتِ قوم کچھ بھی ایسا نہیں جسے حاصل کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔”
کا بھی مشکور ہوں جو (اپنے عطیات سے) ہمیں اس قابل بناتے ہیں کہ ہم کینسر میں مبتلا اپنے 75% مریضوں کو عالمی معیار کے علاج کی بلا معاوضہ فراہمی جاری رکھ سکیں۔ میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ اگر ہم غور کریں تو بحثیتِ قوم کچھ بھی ایسا نہیں جسے حاصل کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2022