گیس کمپنیز نے گیس کی قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا
سوئی ناردرن کی گیس 237 فیصد تک مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
گرمیوں میں بجلی کے بلوں سے بلبلاتے عوام پر سردیوں میں گیس کے بل قہر بن کر ٹوٹیں گے، وفاقی حکومت کے ماتحت ملک کی دونوں بڑی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے الگ الگ درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دی ہیں ۔
سردیوں میں گرم پانی اور ہیٹر استعمال کرنے والے صارفین گیس کے بڑے بلوں کے لیے تیار ہو جائیں ۔ اوگرا حکام کے مطابق گیس کمپنیوں نے مالی سال 2022- 23 کی مالی ضروریات کے تحت اپنی اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نشاط لینن کی نئی کلیکشن میں چوری کا پرنٹ استعمال کیے جانے کاانکشاف
سوئی ناردرن کی گیس 237 فیصد تک مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
سوئی نادرن نے گیس کی اوسط قیمت 1033 روپے 97 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر درخواست کی ہے سوئی نادرن کی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
سوئی نادرن نے گیس کی قیمت میں 488 روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے سوئی نادرن نے گزشتہ سال کے شارٹفال کی مد میں 805 روپے 94 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا ہے،
درخواست کے مطابق سوئی سدرن کی 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہےسوئی سدرن کی نے گیس کی قیمت 1360 روپے 7 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
سوئی سدرن کا گیس کا موجودہ ریٹ 692 روپے 63 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر14 نومبر اورسوئی سدرن کی درخواست پر21نومبر کو سماعت کرے گا۔
عوام پہلے ہی گرمیوں میں بجلی کے بڑھتے بلوں سے تنگ تھے اب سردیوں میں گیس کے بل عوام کی چیخیں نکلوائیں گے۔









