آئی ایم ایف ریویو مشن پاکستان آئے اسحاق ڈار کی ایک اور کوشش ناکام

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں ریویو مشن پر ابھی تک کوئی بات طے نہیں پاسکی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف مسٹر ناتھن پورٹر سے آن لائن ملاقات کی جس میں دونوں اطراف نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ورچوئل ملاقات میں خاص طور پر مائیکرواکنامک فریم ورک اور رواں سال کے اہداف پر سیلاب کے اثرات  پر بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سےساڑھے 7 ارب روپے کا نقصان ہوگا ، او سی اے سی

بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے 2 کھرب 437 ارب روپے تک پہنچ گئے

آئی ایم ایف نے غریبوں اور  پسماندہ افراد خصوصاً سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ زراعانت پر ہمدردانہ غور کے لیے اپنی رضامندی کا عندیہ دے دیا۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کے دوران سیلاب سے متعلق انسانی امداد کے اخراجات کے تخمینے اور بحالی کے ترجیحی اخراجات کے تخمینے پر مضبوطی سے کاربند رہا جائے گا۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ناتھن پورٹر کے درمیان ہونے والی آن ملاقات میں 9ویں جائزے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سطح پربات چیت اور جائزے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں ریویو مشن پر ابھی تک کوئی بات طے نہیں پاسکی۔ جبکہ متذکرہ بالا ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

متعلقہ تحاریر