لیجنڈری فٹبالر پیلے دوبارہ آئی سی یو وارڈ میں شفت

ای ایس پی این برازیل نے جمعہ کے روز اطلاع دی تھی کہ اس ہفتے کے شروع میں کامیاب سرجری کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

برازیل کے عظیم فٹ بالر پیلے کو طبیعت بگڑنے پر دوبارہ آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے۔ پیلے کو اس ہفتے کے شروع میں بڑی آنت کے ٹیومر کی کامیاب سرجری کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

ساؤ پاؤلو: برازیل کے عظیم فٹ بالر پیلے کو ساؤ پالو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دوبارہ داخل کردیا گیا ہے ، ای ایس پی این برازیل نے جمعہ کے روز اطلاع دی تھی کہ اس ہفتے کے شروع میں کامیاب سرجری کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا تاہم ان کی صحت دوبارہ بگڑ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت آئے نہ آئے ایشیا کپ غیرجانبدار مقام پر نہیں ہوگا، رمیز راجا

ثانیہ مرزا کی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ریاض علی کے ساتھ تصویر وائرل

البرٹ آئن اسٹائن اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی معلومات نہیں کہ انہیں آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

ای ایس پی این برازیل کے مطابق  تین بار ورلڈ کپ جیتنے والے 80 سالہ کو ایسڈ ریفلوکس کی وجہ سے دوبارہ آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی بڑی آنت کا ٹیومر رواں ماہ کے شروع میں نکالا گیا تھا اور منگل کو انہیں آئی سی یو سے باہر منتقل کیا گیا تھا۔

آئی سی یو سے نکلنے کے بعد عظیم فٹبالر نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ "90 منٹ کے علاوہ اضافی وقت” کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا تھا کہ "میرے دوستو، ہر گزرتے دن کے ساتھ میں تھوڑا بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں دوبارہ کھیلنے کا منتظر ہوں، لیکن میں ابھی کچھ دن مزید صحت یاب ہونا چاہتا ہوں۔”

پیلے نے لکھا ہے کہ "میں جب سے یہاں ہوں، مجھے اپنے خاندان کے ساتھ بہت سی باتیں کرنے اور آرام کرنے کا موقع ملا ہے۔ تمام محبت بھرے پیغامات کے لیے ایک بار پھر شکریہ۔ ہم جلد ہی دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے!”

واضح رہے کہ لیجنڈری فٹبالر پیلے برسوں سے کولہے کے مسائل کا شکار ہیں اور بغیر سہارے کے چل نہیں سکتے تھے۔

متعلقہ تحاریر