جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے آئی ایم ایف کو امریکا کی لونڈی قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی ایما پر بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہم سے قسط کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے آئی ایم ایف کو امریکا کی لونڈی قرار دے دیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) امریکا کی لونڈی جو ہم سے نئی قسط کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، حماد اظہر

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ طاقتور حلقوں کے پیغامات عمران خان کو پہنچانے لگے

گذشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا پاکستان کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے ، گذشتہ چار برسوں میں معیشت کو شدید نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا خیبرپختون خوا اس وقت معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے۔

امریکا پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا دہشتگردی کے نام پر 20 سالوں تک افغانستان میں جنگ مسلط کی گئی، افغانستان میں شکست کے بعد انہیں پاکستان میں قادیانیوں کے حقوق یاد آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا سپر پاور ہونے کا ٹائٹل ختم ہو چکا ہے، اس کے اپنے ہاتھوں سے انسانی حقوق کا خون ٹپک رہا ہے اور وہ انسانی حقوق کی بات کرتا ہے۔

آئی ایم ایف کو امریکا کی لونڈی قرار دیتے ہوئے جمعیت العلمانے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف امریکا کی لونڈی ہے اور وہ نئی قسط کے لیے ہم پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، امریکا کو پاکستان کی پارلیمنٹ اور پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی اور ملکی مفادات کو سامنےرکھ کر پالیسی بنانی ہے، ملکی بیٹھی ہوئی معیشت کو بچانےکے لیے ہم نے خود فیصلے کرنے ہیں، ہم کسی بھی طرح معاشی خود مختاری پر سودا کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ تحاریر