ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال دو ہزار بائیس کے آخری مہینے یعنی دسمبر میں ہدف سے 225 ارب روپے کم ٹیکس وصول کیا جبکہ ہدف 965 ارب روپے مقرر تھا۔

معاشی میدان میں ایک اور ناکامی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو جولائی تا دسمبر ٹیکس ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام، صرف دسمبر میں مقررہ ہدف سے 225 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جولائی تا دسمبر تک مجموعی طور پر 222 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ 3650 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کی بجائے 3428 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا ہے۔ صرف دسمبر میں ایف بی آر نے ہدف سے 225 ارب روپے کم ٹیکس جمع کیا۔ دسمبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 740 ارب روپے رہی جبکہ دسمبر کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 965 ارب روپے مقرر تھا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا آئندہ 15 روز پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے فیصل بینک لمیٹڈ کو اسلامی بینکنگ لائسنس جاری
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی تا دسمبر ٹیکس آمدن سے متعلق ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے ہاف میں جولائی تا دسمبر 3428 ارب روپے کا ٹکیس جمع ہوا۔ گزشتہ مالی پہلی ششماہی میں 2929 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا یوں گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس آمدن میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں دسمبر 2022 میں 740 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، دسمبر 2021 میں 599 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 176 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیا گیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ ادا کیا گیا تھا۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ملک میں امپورٹ کو محدود کیے جانے کے باوجود بھی ٹیکس محصولات میں 17 فیصد اضافہ قابل ستائش ہے۔