کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خبر: بجلی کے فی یونٹ میں 7 روپے 43 پیسے کمی
نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی کی گئی ہے۔
اہلیان کراچی کے لیے ایک اور اچھی خبر، بجلی کے ریٹ میں ایک ماہ کے لیے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔
کراچی کے عوام کو ایک ماہ کے لیے بڑا ریلیف ، کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی بی سی کا حکومت کو "نیا پاکستان سرٹیفکیٹس” سے اخراج روکنے کا مشورہ
ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نصف ہونے کی پیش گوئی کردی
نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کے الیکٹرک نے 7 روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا، نیپرا کے فیصلے کے مطابق لائف لائن صارفین یعنی 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر بھی ہے کیونکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اضافے کا اطلاق صرف جنوری کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا ۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔