یکم فروری تک کپاس کی پیداوارمیں 36 فیصد کمی ریکارڈ
سندھ سےروئی کی آمد 47 فیصد کم ہو کر 18 لاکھ 70 ہزار گانٹھ رہ گئی،پنجاب سے روئی کی آمد 26 فیصد کم ہو کر 2.893 ملین گانٹھ رہ گئی
ملک میں گزشتہ مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے نقصانات سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بارشوں اور سیلاب سے ملک بھرمیں کپاس کی پیداوار میں 36فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 2.82 فیصد مزید بڑھ گئی
خیراتی اداروں سے ڈالر اکٹھے کروانے کا ڈار فارمولا معیشت بچاپائے گا؟
اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے پیداوار متاثر ہونے کے باعث سندھ سےروئی کی آمد 47 فیصد کم ہو کر 18 لاکھ 70 ہزار گانٹھ رہ گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب سے بھی روئی کی آمدمیں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور پنجاب سے روئی کی آمد 26 فیصد کم ہو کر 2.893 ملین گانٹھ رہ گئی ہے۔ٹیکسٹائل ملز نے 4.17 ملین گانٹھیں اور ایکسپورٹرز نے 4500 گانٹھیں خریدی ہیں۔