اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ڈالر مزید مہنگا تاہم سونا سستا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 331 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 522 پر بند ہوا، روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا، سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مسلسل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہاجبکہ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا۔ سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تاہم انٹربینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا۔ سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
چالیس ادویات ساز اداروں نے کمپنیز کو تالے لگانے کا اعلان کردیا
حصص بازار میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ پی ایس ایکس کا 100انڈیکس331 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار522 پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے بڑھ کر 6508 ارب روپے ہوگئی ہے۔
حصص بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 12 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام، پاک پیٹرولیم اور سوئی ساؤتھ گیس تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیوں میں شامل رہیں۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ حصص بازار میں ایک اعشاریہ 79 فیصد مثبت رجحان رہا تھا۔ پی ایس ایکس کا100 انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پر بند ہواتھا ۔
دوسری جانب انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسا مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 9 روپے سستا ہوا ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 98 پیسا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 276 روپے 28 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/zwZDVpzIKC pic.twitter.com/c4WeQHFGQB
— SBP (@StateBank_Pak) February 7, 2023
جاپانی ین بغیر کسی تبدیلی کے 2.09 روپے پر بند ہوا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی شرح مبادلہ میں 07 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جو 332.06 روپے کے آخری بند ہونے کے مقابلے میں 332.13 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اماراتی درہم اور سعودی ریال کی شرح تبادلہ 26 پیسے اضافے سے بالترتیب 75.21 روپے اور 73.63 روپے پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر تین روپے سستا ہوکر 280 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
صرافہ بازار میں سونے کی قیمتو ں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔ سونے کی بیوپاریوں کے مطابق ایک تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کم ہوئے ہیں۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق4 ہزار300 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا 2لاکھ روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا کا بھاؤ 3686 روپے کم ہوکر 171468 روپے ہے ۔