علی بابا کا دراز گروپ سے 11 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

چائنا کی کمپنی علی بابا کی ملکیت ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ  برصغیر پاک و ہند میں اپنی افرادی قوت کو 11 فیصد کم کررہا ہے جس سے تقریباً 3 ہزار افراد متاثر ہونگے، چیف ایگزیکٹو آفیسر"بیارکے میکلسن"( Bjarke Mikkelsen) نے کہا کہ پاکستان،بنگلہ دیش ،سری لنکا اور نیپال کے ملازمین متاثر ہونگے

چین کی ای کامرس کمپنی  "علی بابا” اپنے "دراز گروپ” سے 11 فیصد افرادی قوت کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان،بنگلہ دیش ،سری لنکا  اور نیپال کے 3 ہزار ملازمین اپنی ملازمتیں کھو بیٹھیں گے ۔

چائنا کی کمپنی علی بابا کی ملکیت ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ برصغیر پاک و ہند میں اپنی افرادی قوت کو11 فیصد کم کررہا ہے جس سے تقریباً 3 ہزار افراد متاثر ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا ٹوئٹر ملازمین کو حاصل لامحدود سہولیات کو محدود کرنے کا اعلان

ای کامرس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر”بیارکے میکلسن”( Bjarke Mikkelsen) کا کہنا ہے کہ گروپ برصغیر پاک و ہند کی  11 فیصد  ملازمین کی کٹوتی کرے گا ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق 11 فیصد کٹوتی سے تقریباً 3 ہزار ملازمین متاثر ہونگے۔ میکلسن نے گزشتہ روزاس حوالے سے کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی اعلان کیا ہے ۔

میکلسن نے کہا کہ فیصلے میں مارکیٹ کا مشکل ماحول، یوکرین کا بحران، سپلائی چین میں خلل، بڑھتا ہوا افراط زر، زیادہ ٹیکس اور کم سرکاری سبسڈی کی وجوہات میں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران عالمی معاشی حالات نے کاروبار کرنا  مشکل بنا دیا ہے تاہم اس کے باوجود اپنے کاروبار کو بڑھاوا دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

میکلسن نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش گروپ کی سب سے بڑی منڈی ہیں اور دونوں میں یکساں تعداد میں عملہ متاثر ہوا ہے۔ یہ سری لنکا اور نیپال میں بھی کام کرتا ہے۔

ای کامرس کمپنی علی بابا کی جانب سے اپنے دراز گروپ  میں ملازمتوں میں کٹوتی یا اس میں مزید سرمایہ کاری سے متعلق تاحال کویہ با ضابطہ  بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی بحران سے اسٹیل انڈسٹریز کے 80 لاکھ ملازمین کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں

میکلسن نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے علاقوں میں ملازمتوں پر کوئی روک نہیں ہوگی ،وہاں مزید بھرتیوں کی ضرورت  ہوئی تو  مزید ملازمین بھرتی کیے جائیں گے ۔

 ملک  کے سب سے بڑے ای کامرس  پلیٹ فارم  دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایا کے مطابق پاکستان میں 1,300 ملازمین میں سے 11 فیصد کو فارغ کردیا جائے گا ۔

ای کامرس ریٹیل پلیٹ فارم دراز پاکستان میں 2012 میں قائم کیا گیا تھا اور اسے 2018 میں چینی کمپنی علی بابا نے حاصل کیا تھا۔ یہاں 100,000 چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں ہیں۔

متعلقہ تحاریر