کراچی پورٹ پر پھنسے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کنٹینرز کلیئر نہیں ہوسکے

صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے کہا کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باجود ساڑھے پانچ ہزار کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے مگر مشکل معاشی حالات کے باجود کراچی کے صنعت کار و تاجر "مائی کراچی نمائش کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں تاکہ دنیا کو دیکھائیں شہر قائد کے تاجر بہت باہمت ہے اور اپنی بقا کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر پھنسے  ساڑھے پانچ ہزار کنٹینرز کی کلیئرنس  میں تاحال کوئی پیش رفت  نہیں ہوئی ہے ۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دفتر میں  ایک پریس کانفرنس کے دوران زبیر موتی والا نے کہا کہ بندرگاہ پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کی تاحال کلیئرنس  نہیں کی جا سکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی چیمبر کا بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس بند ہونے پر تشویش کا اظہار

زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں میری ٹائم کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگ میں شپنگ لائنز اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندوں کے وعدوں کے باوجود  کنٹینرز کلیئر نہیں ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ، اسٹیٹ بینک پاکستان کے سینئر حکام، وزراء، سیکرٹری تجارت سمیت کئی اہم عہدیدار موجود تھے مگر وعدے وفا نہیں ہوئے ہیں۔

صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ ڈیمریج/ ڈٹینشن چارجز پر زیادہ سے زیادہ ریلیف کی یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس سے تاجروں اور صنعت کاروں میں بے چینی پائی  ہے۔

زبیر موتی والا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے درآمدی کنسائنمنٹس کی قیمت میں غیر معمولی ڈیمریج/ڈٹینشن چارجز کی وجہ سےبے حد اضافہ ہوا ۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے "مائی کراچی” نمائش کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ معاشی مشکلات کے باوجود نمائش کے انعقاد کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ  "مائی کراچی” نمائش 3سے5 مارچ تک  کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی ۔نمائش کا مقصد شہر قائد کے مثبت امیج کو فروغ دینا ہے ۔

ان  کاکہنا تھا کہ ملک میں جاری معاشی بحران، روپے کی قدر میں کمی، ایل سیز کے مسائل ، لاگت میں اضافہ، زائد ٹیرف اور مہنگائی کے باوجود "مائی کراچی نمائش” کا انعقاد جوش و خروش سے کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کی غیر واضح پالیسی سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، زبیر موتی والا

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ مائی کراچی نمائش سے دنیا کو دیکھائیں گے کہ کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری بہت باہمت ہے اور اپنی بقا کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے اس سال نمائش میں بین الاقوامی شرکت کنندگان کم ہوکر4 ممالک انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور فلپائن تک رہ گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، سینئر نائب صدر توصیف احمد، نائب صدر ، چیئرمین مائی کراچی  کمیٹی  اور کے منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر