اسٹاک ایکسچینج میں 743 پوائنٹس اضافہ، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز مثبت رجحان کے باعث 743 پوائنٹس اضافہ ہوا جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوتا گیا جبکہ سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے ۔

رواں کاروباری ہفتےکے چوتھے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔ سونے کے بازار میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی پورٹ پر پھنسے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کنٹینرز کلیئر نہیں ہوسکے

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھرپور تیزی کا رجحان نظر آیا۔ تیزی کے باعث میں مارکیٹ میں743 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ حصص بازار کے 100 انڈیکس 743 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 466 پر بند ہوا ۔

تیزی کے باعث حصص بازار میں ایک اعشاریہ 78 فیصد اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں آج 36 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز  بازار  میں  کاروباری مالیت 120 ارب روپے بڑھ کر 6653ارب روپے  ہوگئی۔

رواں ہفتے کے چار روز کے دوران اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس چار دن میں 1995 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے ۔ پیر کوحصص بازار کا 100 انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پر بند ہواتھا ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کو100 انڈیکس میں 331 پوائنٹس بڑھے جبکہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 200 پوائنٹس  اضافے سے41 ہزار 723 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب  انٹر بینک اور اوپن  کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 82 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے 50 پیسے سستا ہوا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 82 پیسے  کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک ڈالر 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 50 پیسے سستا ہوکر  273 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں   بڑی کمی کا رجحان دیکھا ہے۔ سونے کے بیوپاریوں کے مطابق آج فی تولہ سونا3 ہزار300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2ہزار 829 روپے سستا ہوا ہے ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق  3ہزار 300 کی کمی سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 94 ہزار700 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 66 ہزار 924  روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر