اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 176پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 326 پر بند ہوا ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا، سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط ہوا اور صرافہ بازار میں سونا بھی سستا ہو اہے ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں  کمی آئی ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صفر اعشاریہ 43 فیصد مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔ آج حصص بازار کا 100 انڈیکس  176 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 326 پر بند ہوا ہے ۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں 321 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا جس میں 149 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،156 میں کمی ہوئی جبکہ 16 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔ انٹر بینک میں ڈالر  ایک روپے 96 پیسے سستا ہوا ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق  آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 86 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 265 روپے 38 پیسے کا ہوگیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت کم ہوئی ۔ اوپن مارکیٹ میں  امریکی ڈالر 2 روپے کی کمی کے بعد 269  روپے  کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

آج صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔  آج فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کمی سے 1 لاکھ 92 ہزار 200 جبکہ 10 گرام سونا  1 لاکھ 64 ہزار 780روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر