اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل مگر کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 78 پر بند ہوا جبکہ انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کی امداد بھی پاکستانی معیشت کو پٹری پر نہیں لاسکتی ہے، موڈیز
پاکستان کے حصص بازار میں مندی چھائی رہی۔ پی ایس ایکس میں آج صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی دیکھی ہے۔ 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کمی ہوئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 78 پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز حصص بازار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔
آج اسٹاک ایکسچینج میں328 کمپنیز کے حصص کے لین دین ہوئے جس میں سے 93 کی قیمت اضافہ اور 208 کی قیمت میں کمی جبکہ 28 کی قیمت مستحکم رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 264 روپے 38 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/KESQ4UY31Y pic.twitter.com/yIH0D4Om64
— SBP (@StateBank_Pak) February 16, 2023
رواں ماہ کی تین تاریخ کو امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 278 روپے پر موجود تھا تاہم 13 روز کے دوران اس کی قدر میں ساڑھے 12 روپے کمی آئی۔
آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے کم ہونے کے بعد 268 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔









